فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے مگر مچھ سے بہن کو بچا لیا

فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے تیز دھار اور مضبوط جبڑوں سے اپنی بہن کو بچالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں 15 سالہ بھائی نے دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے 14 فٹ لمبے مگر مچھ کے تیز دھار اور مضبوط جبڑوں سے اپنی بہن کو بچالیا۔ اطلاعات  کے مطابق فلپائن کے علاقے پلاوان کی ندی سے 15 سالہ بھائی ہاشم اپنی 12 سالہ بہن ہائینہ کے ساتھ گزر رہا تھا کہ اچانک پانی میں چھپے 14 فٹ لمبے خطرناک مگرمچھ نے بہن کی ٹانگ دبوچ لی۔ درد سے کراہتی بہن نے مدد کے لیے بھائی کو پکارا، مگر مچھ بہن کو ندی میں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے جا رہا تھا اس دوران 15 سالہ بھائی نے حاضر دماغی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھروں سے مگر مچھ پر پہ در پہ حملے کیے۔پتھر لگنے کے باعث جیسے ہی مگر مچھ کی گرفت ڈھیلی ہوئی، بھائی نے پوری طاقت سے جھٹکے کے ساتھ بہن کو اپنی جانب کھینچ لیا، اس طرح 12 سالہ ہائینہ مگرمچھ کے جبڑے سے آزاد ہوگئی، اس کی ٹانگ پر زخم کے گہرے نشان لگے ہیں تاہم اب بہن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ہاشم کو سوشل میڈیا پر بہادر بھائی کے نام سے شہرت مل گئی۔

News Code 1895431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =