مہرخبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں امریکہ، چین، روس اور پاکستان کے نمائندوں کے درمیان اہم اجلاس میں افغانستان میں قیام امن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے پر زوردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق روس کی میزبانی میں ماسکو میں 4 ممالک کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روس، چين، امريکہ اور پاکستان کے مندوبين نے اس بات پر اتفاق کيا ہے کہ افغانستان ميں قيام امن کے ليے واحد راستہ مذاکرات ہی ہيں۔
شرکاء نے طالبان اور امريکی وفد کے مابين مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کرتے ہوئے افغان طالبان کے ساتھ تعطل کے شکار امن مذاکرات کو امريکہ حتمی شکل دے کیوں کہ امریکہ کی جانب سے ہی مذاکرات کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ امریکہ نے افغانستان میںط البان کے مسلسل بم دھماکوں کے بعد امن مذاکرات کو منسوخ کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ