روس کا قومی انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ

روسی حکومت نے آئندہ ماہ سے ملک بھر میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے جڑے انٹرنیٹ کو بند کرنے اور اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت نے آئندہ ماہ سے ملک بھر میں دنیا بھر کے مختلف ملکوں سے جڑے انٹرنیٹ کو بند کرنے اور اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس اقدام کا مقصد روس میں موجود ٹیکنالوجی سسٹم کو بیرون ممالک سے ہیکرز کے حملوں سے بچانا ہے۔ روس کی جانب سے اپنا تیار کردہ انٹرنیٹ متعارف کرانے سے ملک دنیا کے دیگر ملکوں سے روابط کے معاملے میں کٹ جائے گا۔  تاہم، ناقدین کا دعویٰ ہے کہ یہ تجربات روس کی جانب سے اپنے شہریوں کو بیرونی اثر رسوخ سے بچانے کی ایک کوشش ہے۔  یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ روس نے اتنے بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، فروری اور اپریل میں بھی ایسے ہی تجربات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عملدرآمد نہیں ہو سکا۔  روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ملکی نیٹ ورک کو بیرونی نیٹ ورک سے الگ کرنے کا تجربہ یکم نومبر کو کیا جائے گا، تجربات وفاقی اور علاقائی سطح پر کیے جائیں گے۔ 

News Code 1894886

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha