نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت پر میڈیکل رپورٹ طلب

پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت پر میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت کی سماعت پر میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی فوری درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس میں اس موقع پر ڈاکٹر محمود ایاز نے عدالت میں بیان دیا کہ نواز شریف کو ملٹی پل ایشوز ہیں، ہائی بلڈ پریشر اورشوگر کا مرض ہے، نوازشریف کا 2 بار دل کا آپریشن ہوچکا اور گردے بھی خراب ہیں تاہم ابھی نہیں کہہ سکتے انہیں فوری طور پر کیا بیماری ہے، نوازشریف کا بون میرو ٹھیک ہے لیکن پلیٹ لیٹس بہت جلدی گر جاتے ہیں۔ عدالت نے سربراہ میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے 10 ممبران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی۔

News Code 1894850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =