امریکی صدر کا شام کے معاملے پر اردوغان کو سمجھوتہ کا مشورہ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خط لکھ کر شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خط لکھ کر شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ترک صدر کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت گیر نہ بنیں، بیوقوفی نہ کریں اورنہ ہی دنیا کو مایوس کریں، آپ اچھا کام کرسکتے ہیں، آئیں شام کے مسئلے پر سمجھوتہ کرلیں۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ شام میں اچھا نہ ہوا تو تاریخ اسے شیطان کی طرح دیکھے گی، آپ کو ہزاروں افراد کو ذبح کرنے کے ذمہ دار نہیں بننا چاہتے، میں بھی ترک معیشت کو تباہ کرنا نہیں چاہتا۔

 واضح رہے کہ ترک صدرنے غیر ملکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں امریکی نائب صدر اوروزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر مائیک پینس اورمائیک پومپیو سے نہیں ملوں گا اورنہ ہی امریکی وفد سے بات کروں گا، امریکی صدریہاں آئیں گے تومیں بات کروں گا، شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔

News Code 1894642

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =