14 اکتوبر، 2019، 1:34 PM

کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال

کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال

مودی سرکار نے عالمی دباو کے تحت کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مودی سرکار نے عالمی دباو کے تحت کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کردی۔  اطلاعات کے مطابق  کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں نافذ کرفیو کو آج 71 روز ہوگئے، مودی سرکار نے حریت قیادت سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کو قید کررکھا ہے جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، موبائل فون سروس بند، اسکول واسپتال سمیت تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، یہاں تک کہ کشمیری تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر مودی سرکار کو شدید عالمی دباؤ کا سامنا ہے جس کے تحت بھارتی حکومت نے گزشتہ روز وادی میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم پری پیڈ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند رہیں گی۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وادی میں 40 لاکھ افراد پوسٹ پیڈ سروس استعمال کرتے ہیں۔

News Code 1894559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha