9 اکتوبر، 2019، 9:37 AM

جرمنی میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

جرمنی میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ جرمن فضائیہ کے مطابق حادثہ جرمنی کے مغربی علاقے میں پیش آیا، پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا، پائلٹ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم حکام نے علاقے کے بڑے حصے کو بلاک کر دیا ہے جہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

News ID 1894416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha