مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک شخص نے لین دین کے معمولی تنازع پر اپنے حقیقی بھائی کو فارئنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اوکاڑہ چاکر کے رہائشی لیاقت نامی شخص کا اپنے بھائی صابر سے رقم کی لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اسی تنازع کے دوران مشتعل ہو کر صابر نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی لیاقت کو قتل کر دیا۔ پولیس نے لیاقت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ ملزم صابر کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک شخص نے لین دین کے معمولی تنازع پر اپنے حقیقی بھائی کو فارئنگ کرکے قتل کردیا۔
News ID 1894340
آپ کا تبصرہ