مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگوکی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے اقدام پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردوغان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگوکی۔
News ID 1894015
آپ کا تبصرہ