مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب میں تعینات امریکی دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی دنیا کے بہترین دفاعی سسٹم بھی ناکام ہوسکتے ہیں۔ امریکی وزیر خآرجہ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پرامریکی دفاعی میزائل نظام پیٹریاٹ کی طرف سے حملوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی دنیا کے بہترین دفاعی نظام بھی ناکام ہوسکتے ہیں۔
رائٹرز نے اس سے قبل کہا تھا کہ سعودی عرب نے تیل کی تنصیبات کی حفاظت کے لئے امریکہ اور مغربی ممالک سے اربوں ڈالر کے ہتھیار خریدے تھے لیکن مغربی ہتھیار اور دفاعی میزائل سسٹمز سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو یمنی فورسز کے ڈرون حملوں سے بچا نہیں سکے ۔
آپ کا تبصرہ