1 ستمبر، 2019، 7:31 AM

اسرائیلی ڈرونز کو لبنان کی فضائی حدود میں آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسرائیلی ڈرونز کو لبنان کی فضائی حدود میں آزاد گھومنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ لبنان کی فضائی حدود اسرائیلی ڈرونز کے لئے بازنہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ماہ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو سمجھ لینا چاہیے کہ لبنان کی فضائی حدود اسرائیلی ڈرونز کے لئے بازنہیں ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بیشک لبنان گذشتہ اتوار سے جدید مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور اسرائیلی دشمن بھی لبنان کی جوابی کارروائی کے لئے آمادہ ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے جواب میں لبنان کے صدر ، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور لبنان کے وزیر اعظم کے بیانات اور مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام اور حکومت ، دشمن کے خلاف متحد ہیں اور ہم باہمی اتحاد کے ذریعہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لبنان کا سرکاری اور عوامی مؤقف بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی ڈرونز کے حملے کا ہر صورت میں جواب دیا جائے گا اور جواب کا وقت اور جگہ ہم معین کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اسرائیل کے دو ڈرونز کی سرنگونی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کی فضائی حدود اسرائیل کے لئے باز نہیں ، اسرائیلی ڈرونز دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے تھے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے پاس میزائل بنانے کا کارخانہ نہیں لیکن میزائل بیشمار موجود ہیں جس دن ہمارے پاس میزائل بنانے کی فیکٹری ہوگي ہم کسی خوف کے بغیر اس کا اعلان کریں گے۔ لبنان میں اسرائیلی ڈرونز نے میزائلوں کی کوئی فیکٹری تباہ نہیں کی کیونکہ میزائلوں کی فیکٹری ہمارے پاس موجود نہیں ہے اور اس سلسلے میں نیتن یاہو کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے۔

News Code 1893391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha