بھارتی حکومت نے کشمیری پولیس اہلکاروں سے اسلحہ واپس لے لیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی حکومت نے کشمیر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ واپس کرکے انھیں سائیڈ لائن کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی حکومت نے کشمیر پولیس اہلکاروں سے اسلحہ واپس کرکے انھیں سائیڈ لائن کردیا ہے ۔ بھارتی حکام نے جموں و کشمیر میں تعینات کشمیری پولیس اہلکاروں سے ان کے ہتھیار لے کر انہیں غیر مسلح کر دیا اور انہیں صرف لاٹھیاں رکھنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سے نام نہ بتانے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کشمیری پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پہلے ان سے سرکاری اسلحہ واپس لے لیا گیا تھا۔

بھارت کو خوف تھا کہ پولیس میں موجود کشمیری اہلکاروں کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف بغاوت سامنے آسکتی ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کے پولیس کو سائیڈ لائن کرنے کے فیصلے کے بعد کشمیری پولیس اہل کار بد دل ہونے لگے ہیں اور ان میں غیر یقینی کیفیت پائی جاتی ہے۔

کشمیری پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ نہ کشمیری ان پر بھروسہ کرتے ہیں، نہ نئی دہلی میں بیٹھے حکام کو ان پر اعتبار ہے۔

News Code 1893340

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =