امریکہ کا تائیوان کو ایف۔16  طیارے فروخت کرنےکا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 8 بلین ڈالرز کی مالیت ایف۔16  طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان معاشی تناؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے کچھ عرصے کی مثبت پیش رفت کے بعد ایک بار پھر دونوں عالمی قوتوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

امریکی صدر نے چین کے سخت حریف تائیوان کو ایف-16 طیارے فروخت کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت امریکہ تائیوان کو 8 بلین ڈالرز مالیت کے ایف-16 طیارے فروخت کرے گا۔ طیاروں کی تعداد 66 ہوگی جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

News Code 1893122

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =