16 اگست، 2019، 12:08 PM

مودی سرکار نے جو کام 70 سال میں نہ ہوسکا وہ 70 دنوں میں کردیا

مودی سرکار نے جو کام 70 سال میں نہ ہوسکا وہ 70 دنوں میں کردیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 70 دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو ان سے قبل دیگر حکومتیں 70سال میں بھی نہ کر سکیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کے خاتمے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 70 دنوں میں وہ کام کر دکھایا جو ان سے قبل دیگر حکومتیں 70سال میں بھی نہ کر سکیں۔ بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پرانے نظام نے جموں و کشمیر اور لداخ کے علاقے میں خواتین، بچوں اور نچلی ذات کے لوگوں کے حقوق کے سلسلے میں کرپشن، نا انصافی اور اقربا پروری کو ہوا دی لیکن اب ان کے خواب پورے ہوں گے، بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ میں سرکاری تقریب سے خطاب میں کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے متعلق اپنے متنازع فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں کشمیر کو خصوصی درجہ دینا غیر منصفانہ فیصلہ تھا۔ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائے جانے والے خطاب میں مودی نے کہا کہ 7 دہائیوں سے کشمیر کے حل میں ناکامی کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی سوچ درکار تھی۔نریندر مودی نے کہا کہ ہم مسائل کو پالنے یا ٹالنے پر یقین نہیں رکھتے،انہوں نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے دو تہائی اکثریت سے اس اقدام کی حمایت کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ 10 ہفتوں کے اقتدار میں حکومت نے تمام شعبوں میں مثالی کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہفتوں کے اندر ہی جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35اے کو ہٹایاگیا اور صرف ہفتوں کے اقتدار میں مسلم خواتین کے لیے طلاق ثلاثہ قانون کو منظورکروایا ہے۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کئی اہم قوانین میں تبدیلیاں کی ہیں اور ہماری حکومت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔دوسری طرف بھارتی حکومت نے اپنی فضائی ، بری اور بحری افواج کو ایک کمان میں لانے کے لیے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔

News Code 1892975

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha