رینجرز نے کراچی میں دہشت گردی اور ڈکیتی میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کرلیا

پاکستان رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان رینجرز نے  کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی،  ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق کورنگی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ساجد اور بلال کو گرفتار کیا ،جو لوٹ مار، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

جبکہ بوٹ بیسن، فیروزآباد، مدینہ کالونی اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان محمد ناصر عرف کانا، معیز الرحمٰن، محمد عمر، خوشی محمد، محمد نعیم، محمد وسیم، ساجد، ارسلان احمد، رانا ریاست علی، دانش گل اور غلام حیدر عرف انس کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم بابر عرف آصف اور محمد سہیل عرف کاکا کو گرفتار کیا گیا۔

چاکیواڑہ اور فیروز آباد کے علاقوں میں 6 ملزمان کامران عرف کامی، ظاہر شاہ عرف شاہ جی، بہادر علی، کلیم احمد، محمد سہیل اور محمد علی کو گرفتار کیا جو علاقے میں دہشت گردی اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

News Code 1892910

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =