11 اگست، 2019، 10:20 PM

کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم، مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک

کراچی میں موسلا دھار بارش سے نظام زندگی درہم، مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک

کراچی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش نے  نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف واقعات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور شہر کا برا حال ہے، کئی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 2 روزہ بارش کے دوران مختلف حادثات میں خاتون سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ سے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

News ID 1892869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha