11 اگست، 2019، 12:07 PM

کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال

کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال

کراچی میں گزشتہ رات سے ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات سے ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز سے جاری موسلا دھار بارش نے شہر قائد میں نظام زندگی درہم برہم کردیا جب کہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور شہر کا برا حال ہے، کئی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں اور نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔اورنگی ٹاؤن کے بیشتر علاقے زیر آب آنے کے باعث سیلابی صورتحال کا سامناہے جب کہ شہریوں نے پاک فوج سے مدد کا مطالبہ کیا ہے، منظور کالونی میں بھی نالا اوور فلو ہونے کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ گجر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

کراچی کے علاقے صدر زیب النسااسٹریٹ کی مارکیٹوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے اور الیکٹرانک مارکیٹ بھی زیرآب آگئی ہے جب کہ سڑکوں سے ریسکیو ٹیمیں غائب ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں شہرکی بیشتر مصروف شاہراہیں زیر آب آچکی ہیں جب کہ پاک فوج اور رینجرز  کے دستے بھی مدد کے لیے میدان میں آگئے اور لوگوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

News ID 1892853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha