9 اگست، 2019، 3:30 PM

ایرانی قوم نے استقامت کے ساتھ امریکہ کے غرور اور دبدبہ کو خاک میں ملادیا

ایرانی قوم نے استقامت کے ساتھ  امریکہ کے غرور اور دبدبہ کو خاک میں ملادیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ ایرانی قوم نے استقامت اور پائداری کے ساتھ امریکہ کے غرور و تکبراور دبدبہ کو خاک میں ملادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں تقوی ، پرہیزگاری اور یاد خدا کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالی کی یاد سے شیطان دور ہوتا ہے ۔ خطیب جمعہ نے یوم عرفہ ،عید قربان اور عید غدیر کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان اعیاد کی قدر اور قیمت جاننی چاہیےیوم عرفہ دعا اور مناجات کا مخصوص دن ہے یہ ایسا دن ہے جس میں عظیم گناہوں کو محو اور نابود کیا جاسکتا ہے یوم عرفہ اتنا عظيم دن ہے کہ اگر کسی شخص کی عظیم گناہوں کی وجہ سے بخشش ممکن نہ ہو تو اسے یوم عرفہ کا انتظار کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے عالمی سطح پر امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی قوم امریکہ کے ظلم و ستم اور اذیت و آزار سے محفوظ نہیں ، امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں اس نے تباہی اور بربادی مچائی ہے۔

خطیب جمعہ نے ایرانی قوم کی استقامت اور پائداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے استقامت کے ساتھ  امریکہ کے غرور و تکبراور دبدبہ کو خاک میں ملادیا امریکہ نے انقلاب اسلامی کو محو کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

خطیب جمعہ نے امریکہ کا تعاون اور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی سرزنش اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے امریکہ کا ساتھ دیکر امت مسلمہ کے لئے مشکلات اور مسائل پیدا کئے ہیں اور وہ آج بھی امت مسلمہ پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی مظالم  اورجرائم میں برابر کا شریک ہے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ سعودی عرب،  یمن کے دلدل میں بری طرح پھنس گیا ہے۔ سعودی عرب نے یمن میں بڑے پیمانے پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا لیکن اس کے باوجود وہ اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔

News Code 1892816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha