نائجیریا کی حکومت شیخ زکزاکی کی جان اور سلامتی کی ذمہ دار

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت شیخ زکزاکی کی جان اور سلامتی کی ذمہ دار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت شیخ زکزاکی کی جان اور سلامتی کی ذمہ دارہے۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی حکومت کو شیخ زکزاکی کے علاج اور معالجہ کے سلسلے میں کوتاہی اور غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ شیخ زکزاکی ایک بزرگ اور ممتاز شیعہ عالم دین ہیں وہ نائجیریا کے شیعوں کے رہنما ہیں۔ اور ان کی جان اور سلامتی کی ذمہ داری نائجیریا کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

News Code 1892431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =