لائن آف کنٹرول پر بھارتی اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ایل او سی پر بھارتی فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی فوجی ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجی کان ام حوالدار منظور عباسی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

News Code 1892313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =