مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدررجب طیب اردوغان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر نے کہا کہ ترکی اور چین دو عظیم تمدنوں کے وارث ہیں اور دونوں کے باہمی تعلقات ہزاروں سال پر محیط ہیں ۔ اردوغان نے کہا کہ ترکی چین کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ترکی کے صدراردوغان چین کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چین کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 1891838
آپ کا تبصرہ