مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزآئر میں بحران کا سلسلہ جاری ہے، الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ العربیہ کے مطابق الجزائر کی پارلیمنٹ کے سربراہ معاذ بوشارب نے پارلیمنٹ کی صدارت سے استعفی دیدیا ہے۔ اس سے قبل الجزائر کے صدر عبدالعزیز بو تفلیقہ نے استعفی دیدیا تھا اور ان کی جگہ عبدالقادر بن صالح کو عبوری صدر منتخب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں الجزآئر کی بنیادی آئینی کونسل نے صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی خبر دی تھی۔

الجزآئر میں بحران کا سلسلہ جاری ہے، الجزائر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
News Code 1891837
آپ کا تبصرہ