ممبئی میں موسلا دھار بارش/ 18 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارش نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر ممبئی میں موسلا دھار بارش نے گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے دوران مختلف واقعات میں 18 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حکومت نے ہنگامی صورت حال کے پیش نظر شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی کو 2005 کے بدترین سیلاب کے بعد دوسری بار اتنی شدید بارشوں کا سامنا ہے جس نے معمول زندگی کو معطل کرکے رکھ دیا ہے، 24 گھنٹے سے جاری بارشوں نے دس سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا۔  تیز ہواؤں کے جھکڑ سے گھروں کی چھتیں اور دیواریں منہدم ہوگئیں جس کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے، رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے بعد ممبئی ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ موسلا دھار بارش سے پورا شہر جل تھل ہوگیا، ریلوے اسٹیشن پانی سے بھر گیا، ٹرین سروس معطل کردی گئی جب کہ سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کررہی ہیں اور جگہ جگہ درختوں، کھمبوں اور ہورڈنگز گرنے سے ٹریفک کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری ہونے کے بعد سے حکومت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ بلدیاتی اور ریسکیو اداروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا تھا، اسی طرح اسکولوں میں عام تعطیل اعلان کر دیا گیا ہے۔

News Code 1891836

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =