پاکستان میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

پاکستان میں فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹرک اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

News Code 1891825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =