مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں یمنی ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ سمیت متعدد ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی حکام نے یمنی ڈرونز کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا ایئر پورٹ پر یمنی ڈرونز کے حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب نے یمن کے نہتے عربوں پر گذشتہ 4 سال سے وحشیانہ جنگ مسلط کررکھی ہے سعودی عرب اس جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ جبکہ اسے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ظالم ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
یمنی فورسز نے یمن پر سعودیہ کی مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں یمنی ڈرونز نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ سمیت متعدد ایئر پورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
News ID 1891817
آپ کا تبصرہ