بھارتی پولیس کا سکھ رکشا ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے سکھ رکشا ڈرائیور اور اس کے بیٹوں کو سڑک پر گھسیٹ کر ڈنڈوں، بوٹوں اور لاتوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پولیس نے سکھ رکشا ڈرائیور اور اس کے بیٹوں کو سڑک پر گھسیٹ کر ڈنڈوں، بوٹوں اور لاتوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق ، نئی دہلی پولیس نے سر راہ معمولی غلطی پر سکھ رکشا ڈرائیور اور اس کے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مکھرجی پولیس اسٹیشن کے اہل کارو ں نے سکھ رکشا ڈرائیور اور اس کے سات سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے باپ بیٹے کی حالت بگڑ گئی۔

انسانیت سوز تشدد پر مقامی سکھ رہنما منجیت سنگھ مظاہرین کے ہمراہ تھانے پہنچے اور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس نے رکشا ڈرائیور کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین اور سماجی تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مودی حکومت اوردہلی پولیس پرشدید تنقید کی جب کہ سماجی تنظیموں نے تھانے کے سامنے مظاہرہ بھی کیا جس کے بعد حکام تشدد میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے پر مجبور ہوئے

News Code 1891442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =