ہندوستان میں شدید گرمی سے 56 افراد ہلاک

ہندوستان کی ریاست بہار میں شدید گرمی سے 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بوڑھے افراد کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست بہار میں شدید گرمی سے 56 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بوڑھے افراد کی ہے۔ بہار میں قیامت خیز گرمی نے تباہی مچا دی ہے، شدید ترین گرمی میں لو لگنے کی وجہ سے اورنگ آباد، گیا اور نواد اضلاع میں اب تک 56 افراد ہلاک  ہو چکے ہیں، اورنگ آباد کے مختلف علاقوں میں 30 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ضلع گیا میں 19 اور ضلع نوادہ میں سات افراد کی موت ہو چکی ہے، بہار میں درجہ حرارت 46 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ حکومت نے بھی ہیٹ ویو سے ہلاک ہونے والے 56 افراد کی تصدیق کی ہے۔ قیامت خیز گرمی سے ہلاک ہونے  والوں میں زیادہ تر 60 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔

News Code 1891419

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =