امریکی صدر کی لندن کے میئر پر شدید تنقید/ ٹرمپ نے صادق خان کو المیہ قراردیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید لفظی حملے کرتے ہوئے اسے المیہ قراردیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید لفظی حملے کرتے ہوئے اسے المیہ قراردیدیا ہے۔

ٹرمپ نے لندن میں چاقو حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صادق خان نے لندن کو تباہ کردیا ہے۔ صادق خان قومی المیہ بن گئے ہیں اور لندن کو اب ایک نئے میئر کی ضرورت ہے۔

لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر سوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ناکہ مجھ پر۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔

News Code 1891402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =