11 جون، 2019، 11:09 PM

نزار زکا کو لبنانی صدر کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی تائيد کے بعد آزاد کردیا گیا

 نزار زکا کو لبنانی صدر کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی تائيد کے بعد آزاد کردیا گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ لبنانی نژاد امریکی جاسوس نزار زکا کو لبنانی صدر میشل عون کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تائيد کے بعد رہاکردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کیوان خسروی نے کہا ہے کہ لبنانی نژاد امریکی جاسوس  نزار زکا کو لبنانی صدر میشل عون کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تائيد کے بعد رہاکردیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام حسن نیت اور دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کی غرض سے انجام دیا گیا ہے۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہنزار زکا کی آزادی میں کسی تیسرے ملک کا کوئي کردار نہیں ہے۔ نزار زکا کو لبنان کے صدر میشل عون کی سفارش اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی تائید کے بعد آزاد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی عدالت نے نزار زکا کو امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی  تھی ۔ زکا نے اپنی سزا کی کچھ مدت جیل  میں بسر کی۔ ایرانی انٹیلیجنس نے نزار زکا کو 2015 ء میں گرفتار کیا تھا۔

News ID 1891285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha