بھارت نے 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ افغانستان کے حوالے کردی

بھارت نے 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹروں 24 Mi کی پہلی کھیپ افغانستان کے حوالے کردی ہے جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹرز اس سال کے آخر میں مہیا کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹروں 24 Mi  کی پہلی کھیپ افغانستان کے حوالے کردی ہے جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹرز اس سال کے آخر میں مہیا کیے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے طے شدہ معاہدے کے تحت 4 میں سے دو ’ایم آئی-24‘ ہیلی کاپٹرز افغانستان کے حوالے کر دیئے ہیں جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹر رواں برس کے آخر تک مہیا کردیئے جائیں گے۔ یہ ہیلی کاپٹرز 2015 میں کیے گئے معاہدے کے تحت فراہم کیے گئے۔

افغانستان میں بھارتی سفیر وینے کمار نے ایک تقریب کے دوران ہیلی کاپٹرز افغان نگراں وزیر دفاع اسد اللہ خالد کے حوالے کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفیر نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے افغان فضائیہ کی استعداد اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

ادھر افغان وزیردفاع اسد اللہ خالد نے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن اور ترقیاتی کاموں پر بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان ہیلی کاپٹرز کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں کامیابی کا تناسب مزید بہتر ہوگا۔

News Code 1890614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =