11 مئی، 2019، 2:50 PM

انٹرپول کے سابق صدر پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد

انٹرپول کے سابق صدر پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد

چینی پراسیکیوٹر نے انٹرپول کے سابق صدرمینگ ہونگوے پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی پراسیکیوٹر نے انٹرپول کے سابق صدرمینگ ہونگوے پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی ہے۔چینی پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ مین ہونگوے نے بطور پبلک سیکیورٹی کے نائب وزیر اور میری ٹائم پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم اور املاک حاصل کیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ رقم بہت خطیر ہے۔ خیال رہے کہ مینگ ہونگے کو گزشتہ ماہ عہدے سے برطرف اور پارٹی سے نکالتے ہوئے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ انٹرپول کی سربراہی کے دوران انہوں نے وزارت کا عہدہ بھی برقرار رکھا تھا۔

2016 میں انٹرنیشنل پولیس انٹرپول کے صدر منتخب ہونے والے مینگ ہونگوے کی عہدے کی مدت اس وقت ختم کردی گئی تھی جب وہ گزشتہ برس ستمبر میں فرانس میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر سے چین چلے گئے جہاں انھیں گرفتار کرلیا گیا۔اس قسم کے شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے کہ مینگ ہونگے کو اب صدر شی جنگ پنگ کی سیاسی حمایت حاصل نہیں جو بدعنوانی اور وفاداری سے پھرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

ادھرمینگ ہونگے کی اہلیہ گریس کا کہنا ہے کہ چین ان کے شوہر کے خلاف کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، انہوں نے چینی حکام پر مینگ ہونگے کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ’جعلی کیس‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ چین اس بات کا ثبوت فراہم کرے کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔

News ID 1890443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha