مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا۔ جنوبی افریقہ کےعام انتخابات میں کل اڑتالیس جماعتیں حصہ لےرہی ہیں تاہم حکمران جماعت سمیت تین جماعتوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔انتخابات کے ذریعے ملک کے نئے صدر کو منتخب کیا جائے گا،حکمران جماعت افریقن نیشنل کانگریس،ڈیموکریٹک الائنس اور اکنامک فریڈم فائٹرز میں سخت مقابلے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقہ میں پارلیمانی اور صوبائی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا۔
News ID 1890350
آپ کا تبصرہ