مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7ریاستوں کے 51 حلقوں میں جاری ہے۔ انتخابی حلقوں میں بہار،اتر پردیش ،مغربی بنگال ،راجستھان سمیت سات ریاستوں کے حلقے شامل ہیں جبکہ اتر پردیش کی نشست امیٹھی پر بھی آج ووٹنگ ہو رہی ہے ،جس پر کانگریس چیف راہول گاندھی امیدوار ہیں۔ سونیا گاندھی کے حلقے رائے بریلی اور بھارتی وزیر داخلہ داخلہ راج ناتھ سنگھ کے حلقے لکھنو میں بھی آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 7ریاستوں کے 51 حلقوں میں جاری ہے۔
News ID 1890294
آپ کا تبصرہ