مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذآ آج بروز پیر شعبان المعظم کی 30 تاریخ ہے اور کل بروز منگل 7 مئی کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ اور رمضان کا پہلا روزہ ہوگا ۔ دفتر رہبر معظم کے مطابق جو مؤمنین ماہ شعبان کے آخری دن کے روزہ کا ثواب حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ مستحب روزہ کی نیت سے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ ادھر پاکستان میں بھی ماہِ رمضان المبارک 1440 ہجری کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا ۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ملک کے کسی حصے میں چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 7 مئی کو ہوگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، رمضان المبارک پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل کو ہوگا۔
News ID 1890283
آپ کا تبصرہ