مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے داخلی امور کے وزيراریبیہ درعی فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے میزائل حملوں سے بچنے کے لئے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ میں چھپ گئے۔ اطلاعات کے مطابق صہیونی وزير نے بئر السبع شہر میں اپنے گھر کی پناہ گاہ سے اپنا اور اپنے اہلخانہ کا فوٹو شائع کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے کے جواب میں اس شہر پرمیزائل فائر کئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم نے پہلی بار بئر السبع شہر کو میزائلوں سے نشانہ بانیا ہے۔
اسرائیل کے داخلی امور کے وزير فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے میزائل حملے سے بچنے کے لئے گھر میں بنائی گئی پناہ گاہ میں چھپ گئے۔
News ID 1890260
آپ کا تبصرہ