قطر کی عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید

قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیاں ان کی تباہی کا سبب بنیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے عرب ممالک کی منافقانہ اور دوگانہ پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کی دوگانہ اور منافقانہ پالیسیاں ان کی تباہی کا سبب بنیں گی۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عرب ممالک کی دوگانہ پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے۔ بعض عرب ممالک ایک طرف دہشت گردی کے خلاف کارروائی کا دعوی کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف وہ خود عرب قوموں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم طرابلس اور صنعا پر ہوائی حملوں کی شدت کے ساتھ مذمت کرتےہیں۔ قطری وزير خآرجہ نے کہا کہ عام شہریوں کو ہوائی حملوں میں نشانہ بنانا آشکارا دہشت گردی ہے۔

News Code 1890111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =