24 اپریل، 2019، 10:31 AM

سعودی عرب نے ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سرقلم کردیئے

سعودی عرب نے ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سرقلم کردیئے

سعودی عرب کی وحشی اور مجرم حکومت نے ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔

مہرخـبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وحشی اور مجرم حکومت نے  ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض، مکہ، مدینہ اور صوبہ قاسم میں مجموعی طور پر 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کیے گئے۔ ان افراد کو حکومت پر تنقید کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سعودی عرب اس سے قبل بھی سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرچکا ہے جن میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کی شہادت بھی شامل ہے۔

News ID 1889957

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha