19 اپریل، 2019، 6:26 PM

بھارت نے کشمیر کنٹرول لائن پر کراس باڈر تجارت کو معطل کردیا

بھارت نے کشمیر کنٹرول لائن پر کراس باڈر تجارت کو معطل کردیا

بھارت نے ایک بار پھر کشمیر میں کنٹرول لائن پر " کراس بارڈر تجارت " کو معطل کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کشمیر میں کنٹرول  لائن پر " کراس بارڈر تجارت " کو معطل کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مودی سرکار نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان ہونے والی ’کراس بارڈر ٹریڈ‘ کو معطل کر دیا ہے جس کے باعث تجارتی قافلوں کے لیے سرحد کو بند کردیا گیا ہے۔ بھارت کے اس اچانک اقدام سے تاجروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔بھارت نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر سے ان تجارتی قافلوں کی آڑ میں دہشت گردوں، اسلحہ، منشیات اور جعلی بھارتی کرنسی منتقل کی جاتی ہے جس سے وادی میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوجاتی ہے۔ واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے اور اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لیے کراس بارڈر ٹریڈ کا آغاز کیا گیا تھا جس سے سرحد کے دونوں جانب رہائش پذیر کشمیریوں کو معاشی اور سماجی فوائد بھی حاصل ہورہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

News Code 1889837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha