12 اپریل، 2019، 7:39 PM

بھارت کے سابق جرنیلوں کا بھارتی فوج کو مودی کی فوج قراردینے پر شدید اعتراض

بھارت کے سابق جرنیلوں کا بھارتی فوج کو مودی کی فوج قراردینے پر شدید اعتراض

بھارت کے سابق جرنیلوں نے صدر رام ناتھ کوند سے انڈین آرمی کے سیکولر اور غیر سیاسی ہونے کی صفت کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو فوج کا نام استعمال کرنے سے روکنے اور تادیبی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے سابق جرنیلوں نے صدر رام ناتھ کوند سے انڈین آرمی کے سیکولر اور غیر سیاسی ہونے کی صفت کو برقرار رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو فوج کا نام استعمال کرنے سے روکنے اور تادیبی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 8 سابق چیفس سمیت 150 سے زائد سابق بھارتی فوجیوں نے صدر رام ناتھ کوند کو خط تحریرکیا ہے جس میں انتخابی مہم کے دوران حکمراں جماعت بی جے پی  کی جانب سے فوجی کارروائیوں کا کریڈٹ لینے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سابق جرنیلوں نے لکھا کہ حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے مسلح افواج کو ’مودی جی کی فوج‘ کہنے کا سلسلہ بند کر وایا جائے جس کے لیے الیکشن کمیشن کو سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ دیگر سیاسی پارٹیاں بھی فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ سابق بھارتی فوجیوں نے صدر کو لکھے خط  میں سیاسی جماعتوں کے ورکرز کے فوجی یونیفارم پہننے اور بھارتی سپاہیوں کی تصاویر والے پوسٹرز لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج سیاست سے پاک ادارہ ہے اور اس کی نیک نامی کو برقرار رکھنے کے لیے بحیثیت صدر اپنا کردار ادا کریں۔

News Code 1889651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha