6 اپریل، 2019، 10:43 AM

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب میں 9 اپریل کو طلب کرلیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب میں 9 اپریل کو طلب کرلیا

پاکستان میں نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو طلب کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیب لاہور نے  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو 9 اپریل کو طلب کرلیا ہے، نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو بھی طلب کیا ہے۔  نیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کو صبح نیب دفتر طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہیں آئے جس پر نیب کی ٹیم نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

News Code 1889467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha