31 مارچ، 2019، 1:09 PM

بھارتی فضائیہ کا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ

راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 27 یو پی جی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ اس حادثے میں محفوظ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا مگ 27 یو پی جی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ پائلٹ اس حادثے میں محفوظ رہا ہے۔

انڈین ایئر فورس کے ایک پائلٹ والے مگ 27 یو پی جی طیارے نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ طیارے میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں، 3 ہفتوں قبل راجستھان میں ہی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس کے علاوہ فروری میں پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھی بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔

News ID 1889297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha