بھارتی  فضائیہ کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا جنگی جیٹ طیارہ مگ-21 حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا جنگی جیٹ طیارہ مگ-21 حادثے کا شکار ہونے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا جیٹ طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہوگیا، تاہم اس کا پائلٹ محفوظ رہا جو طیارہ گرنے سے پہلے ہی ای جیکٹ کر لیا اور پیراشوٹ کے ذریعے محفوظ مقام پر اتر گیا۔ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے راجستھان کے علاقے بکینر سے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ایک پرندے کے ٹکڑانے کی وجہ سے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ توازن کھو بیٹھا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1888675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =