مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی ایک عدالت نے بیجنگ کے سابق میئر اور ملکی سطح پر انٹرنیٹ کے شعبہ سے وابستہ ہائی پروفائل عہدیدار کو 46 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنادی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے مجرم لیوی کی جانب سے رشوت وصول کرنے کے اعتراف پر انہیں سزا سنائی۔ واضح رہے کہ لیوی کو چین کی کمیونسٹ پارٹی میں غیرمعمولی اہمیت حاصل رہی اور انہی کی وجہ سے حکومت نے عام صارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سروس پر کنٹرول کو سخت رکھا اور انہوں نے انٹرنیٹ پر سینسر اور فلٹر کے حق کی حمایت کی تھی۔ لیوی ان اعلیٰ عہدیداروں میں شامل رہے جنہوں نے اپیل کے سی او ٹم کوک اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہمراہ متعدد میٹنگ کی۔ لیوی نے اپنے خلاف فیصلے کو چینلج نہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
چین کی ایک عدالت نے بیجنگ کے سابق میئر اور ملکی سطح پر انٹرنیٹ کے شعبہ سے وابستہ ہائی پروفائل عہدیدار کو 46 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے پر 14 برس قید کی سزا سنادی ہے۔
News ID 1889179
آپ کا تبصرہ