24 مارچ، 2019، 6:04 PM

عراقی پارلیمنٹ کے نمائند وں نے نینوا کے گورنر کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا

عراقی پارلیمنٹ کے نمائند وں نے نینوا کے گورنر کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے موصل میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں نینوا کے گورنر کو غفلت برتنےکے پش نظر عہدے سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے موصل میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں نینوا کے گورنر نوفل العاکوب کو غفلت برتنے کے پش نظر عہدے سے برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیدیا ہے۔ نمائندوں نے اس کے معاونین کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  نے بھی پارلیمنٹ کے اسپیکر کو نینوا کے گورنر کو جلد از جلد عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ دریائے دجلہ میں کشتی کے حادثے میں 207 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے۔

News ID 1889119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha