20 مارچ، 2019، 5:03 PM

ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلہ

ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مغربی حصے میں 5.5 شدت کا زلزلے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 34 منٹ پر ڈینیزلی صوبے کو متاثر کیا۔ تاہم اس کا مرکز صوبے کے جنوبی حصے میں ضلع ایسی پایم میں 11.36 کلومیٹرز گہرائی میں تھا۔ یورپین زلزلہ کوہ پیما سروس (ای ایم ایس سی) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی جبکہ ترکی کے کاندلی آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

حکام کے مطابق اینٹیں گرنے یا گیلری سے چھلانگ لگانے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ زلزلے نے کچھ گھروں کو بھی تباہ کردیا، جس میں زیادہ تر مٹی کی اینٹوں سے تعمیر شدہ تھے۔ زلزلے کے بعد 30 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے، جس کی زیادہ سے زیادہ شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، تاہم اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

News ID 1889013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha