20 مارچ، 2019، 1:28 PM

بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کریں، چین

بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے ذریعے طے کریں، چین

چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ تمام متنازع معاملات کو مذاکرات کے ذریعے طے کیا جائے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی حکام سے بیجنگ میں ملاقاتوں میں جہاں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا وہیں چینی حکام نے جنوبی ایشیا کے خطے میں امن و استحکام کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان حل طلب مسائل و معاملات کو گفت و شنید سے طے کرنے پر زور دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران چین نے معاملات کو سلجھانے اور کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

News ID 1889004

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha