مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے ایک دینی مرجع آیت اللہ بشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کے حکام نے ایکدوسرے کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں عراقی حکام سے مذاکرات کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہیں۔ آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا کہ ایران میں اسلامی حکومت کا قیام اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ایران کا عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف قیام آج امت مسلمہ اور خاص طور پر شیعوں کے لئے فخر کا باعث بنا ہوا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق کے ایک دینی مرجع آیت اللہ بشیر سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کے حکام نے ایکدوسرے کے شہریوں کو مفت ویزا جاری کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
News ID 1888822
آپ کا تبصرہ