بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی مودی کا انتخابی حربہ ہے، کیجریوال

نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو نریندر مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو نریندر مودی کا انتخابی حربہ قرار دے دیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اروندکیجریوال نے کہا کہ 2سال سے خدشہ تھا کہ مودی الیکشن سے پہلے کچھ نہ کچھ کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدشہ تھا کہ نریندر مودی مندرکا جھگڑا یا پاک بھارت کشیدگی کرا سکتا ہے۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان بھارت سرحد پر جو کچھ ہوا،اس پر بی جےپی کی سیاست ان کو دہلی کے لوک سبھا انتخابات میں فائدہ نہیں پہنچائے گی۔

News Code 1888790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =