تھریسا مے بریگزٹ میں تبدیلیاں منظور کروانے میں کامیاب

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے یورپی یونین سے آئرش بیک اسٹاپ پر تبدیلیاں منظور کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے یورپی یونین سے آئرش بیک اسٹاپ پر تبدیلیاں منظور کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔ وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان جیمس سلیک نے میڈیا کو بتایا کہ اگر پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل منظور نہ کی تو پھر نو ڈیل بریگزٹ پر بھی ووٹنگ ہوگی اور یورپی یونین سے علیحدگی کے معاملے پر نظر ثانی بھی کی جاسکے گی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے صدر جین کلاڈ جنکرکا کہنا ہے کہ اگر برطانوی پارلیمنٹ نے تبدیل شدہ بریگزٹ ڈیل منظور نہ کی تو برطانیہ کو تیسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔

اس پیش رفت کے باوجود برطانوی اپوزیشن رہنما جیرمی کوربن نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ آج منگل کو ملکی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے لیے ہونے والی مجوزہ رائے شماری میں اس معاہدے کو دوبارہ مسترد کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے عنقریب اخراج کے لیے پہلے سے طے شدہ معاہدے میں ترمیم شمالی آئرلینڈ کی سرحد کی نگرانی سے متعلق دستاویز کے متنازعہ حصے کے بارے میں ہے۔

News Code 1888783

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =