مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے بعد نظرثانی بریگزٹ ڈیل کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کی ڈیل کو پارلیمانی اراکین نے دوسری بار مسترد کر دیا ہے، برطانوی پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ معاہدے کو 149 ووٹوں سے مسترد کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اب اراکین پارلیمان کو نو ڈیل پر ووٹنگ کرنا ہوگی یا توپھر اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا کہ یورپی یونین سے 29 مارچ کے روز انخلاء کے بجائے بریگزیٹ کو التوا میں ڈال دیا جائے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے ردعمل میں کہا کہ بریگزٹ معاہدے کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام تر ممکنہ ترامیم کی جاچکی ہیں لہذا مزید کسی ترمیم کی گنجائش نہیں۔ اس صورتحال میں اب یا تو برطانیہ کو 29 مارچ کو بنا کسی ڈیل کے یورپی یونین سے انخلاء کرنا ہوگا یا پھر یورپی یونین سے بریگزٹ ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کی درخواست کرنا ہوگی تاہم اس آپشن پر یورپی اتحاد میں شامل تمام ممالک کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ اسکے علاوہ حکومت آرٹیکل پچاس کو منسوخ کرسکتی ہے جو کہ یورپی اتحاد سے نکلنے کے عمل کو شروع کرنے کی قانونی شق ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے ووٹنگ کے بعد نظرثانی بریگزٹ ڈیل کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے۔
News Code 1888801
آپ کا تبصرہ